پشاور، کورونا وائرس پھیلے کا خطرہ، 11 مریضوں میں تصدیق

ویب ڈیسک: کورونا وائرس کے11 مریضوں میں تصدیق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرنے کردی ہے۔ اس سلسلے میں جاری اعداد وشمار کے مطابق ملک بھرمیںگزشتہ ہفتے کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کی شرح 0.31فیصد رہی ہے۔
اس دوران کورونا و ائرس کی تشخیص کیلئے 3 ہزار 551 افرادکے کوروناکی علامات ظاہر ہونے کے شک پرٹیسٹ کئے گئے ہیں جبکہ بیرون ممالک سے آنے والے افراد کی بھی ملک بھرکے ہوائی اڈوں پر سکریننگ شروع کردی گئی ہے۔
اب تک بیرون ممالک سے آنے والے چھ مریضوں میں بھی کوروناوائرس کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ جے این ون کی موجودگی کی تصدیق ہو چکی ہے۔
کورونا کی مختلف لہروں کے دوران سب سے زیادہ متاثرہ شہروں بشمول پشاور میں کوروناجے این ون پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  او آئی سی کانفرنس: پاکستان کا غزہ محاصرے کیخلاف جہدوجہد کا مطالبہ