پشاور، توہین عدالت کیس، الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری، جواب طلب

ویب ڈِسک: پارٹی سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر نہ لگانے پر پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کیس دائر کر دیا گیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور تمام ممبران کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے.
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے خلاف دائر توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد نے کی۔ اس دوران پی ٹی آئی کے وکیل قاضی انور عدالت میں پیش ہوئے۔
ذرائع کے مطابق عدالت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر کے آئندہ سماعت سے پہلے جواب جمع کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کیخلاف پی ٹی آئی کے توہین عدالت کیس کی سماعت 16 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

مزید پڑھیں:  سی ٹی ڈی نے11 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری کر دی