2دہشت گرد ہلاک

سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن‘2دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک :سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ‘فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت ہلاک کردیئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان میں آپریشن کیا اس دوران دہشتگردوں اور فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔
فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک کئے گئے ‘ مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت عبد اللہ خدری اور خالد جانان کے نام سے ہوئی ۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق مارے گئے دہشت گرد علاقے میں بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔
علاقے میں موجود دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پر عزم ہیں ۔

مزید پڑھیں:  لندن کے نومنتخب میئر صادق خان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا