سیٹ ایڈجسٹمنٹ

ن لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن اور آئی پی پی میں عام انتخابات کیلئے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن اور آئی پی پی کے درمیان 6 قومی اور 11 صوبائی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوئی ہے۔
دونوں پارٹیوں کی قومی اسمبلی کے جن حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوئی ہے ان میں این اے 54، 88، 117، 128، 149، 143 شامل ہیں۔
اس کے علاوہ صوبائی حلقوں میں پی پی 12، 24، 81، 98، 106، 149، 180، 204، 250، 277، 292 پر ن لیگ اور آئی پی پی کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت کی جانب سے فیلڈ ہسپتال پشاور کے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گیا