پی ٹی آئی کا عام انتخابات

پی ٹی آئی کا عام انتخابات میں شرکت کیلئے پلان ”بی“ کا انکشاف

پی ٹی آئی کا عام انتخابات میں شرکت کیلئے پلان ”بی“ کے مطابق اگر بلے کا انتخابی نشان نہ ملا تو پی ٹی آئی دوسری جماعت کے نام اور نشان پر الیکشن لڑے گی۔
ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کا عام انتخابات میں شرکت کیلئے پلان ”بی“ کا انکشاف ہوا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کا انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان بلے سے متعلق کیس سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے، اس کیس کی مزید سماعت آج بھی جاری ہے۔
پی ٹی آئی کا عام انتخابات میں شرکت کیلئے پلان ”بی“ کے مطابق اگر بلے کا انتخابی نشان نہ ملا تو پی ٹی آئی دوسری جماعت کے نام اور نشان پر الیکشن لڑے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے اپنے اُمیدواروں کو 2،2 ٹکٹ جاری کئے ہیں، ایک ٹکٹ پی ٹی آئی کا اور دوسرا خالی ٹکٹ جاری کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستیں، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرا دی