پی ٹی آئی کا نئے پلان

بلا نہیں تو بلے باز، پی ٹی آئی نئے پلان پرعمل پیرا

ویب ڈیسک: بلا نہیں تو بلے باز، پی ٹی آئی نئے پلان پر عمل پیرا ہو گئی۔
پی ٹی آئی نے اپنے اُمیدواروں کو پی ٹی آئی نظریاتی کے ٹکٹس جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔
پارٹی نے اپنے تمام اُمیدواروں کیلئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے تحریک انصاف نظریاتی کے ٹکٹ ریٹرننگ افسران کے دفتر میں جمع کروائیں اور اس کی موصولی لیں۔
پارٹی کی جانب سے ہدایات دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر کوئی آپ کا ٹکٹ جمع نہیں کرتا یا جمع کروانے میں پولیس یا آر او رکاوٹ ڈالتے ہیں تو فوری طور پر ڈسٹرکٹ، صوبائی اور سینٹرل الیکشن کمیشن کو شکایت درج کریں۔
ہدایات میں مزید کہا گیا کہ اپنی تحریری شکایت بھی ضلعی اور صوبائی الیکشن کمشنر کو جمع کروائیں، پولیس میں درخواست دیں، ہائی کورٹ میں پٹیشن فائل کریں، سوشل میڈیا پر پوسٹ کریں، یہ تمام ثبوت اور درخواستیں پارٹی کو بھی بھیجیں۔
پارٹی کی ہدایت کے مطابق امیدواروں نے پی ٹی آئی نظریاتی کے ٹکٹس جمع کرانا شروع کر دیئے ہیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نظریاتی کا انتخابی نشان بلے باز ہے، تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر ڈار ہیں، انہوں نے پارٹی اختلافات کے باعث الگ جماعت رجسٹرڈ کرائی تھی۔

مزید پڑھیں:  صیہونیوں کی بربریت سے بے گھر فلسطینی گھروں کو لوٹنے کیلئے بے چین