احسن اقبال

دانیال عزیز نے ٹکٹ کیلئے درخواست تک نہیں دی تھی‘احسن اقبال

ویب ڈیسک :مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے الزام لگایا ہے دانیال عزیز نے پی ٹی آئی کے چکر میں ٹکٹ کے لیے درخواست تک نہیں دی تھی، پی ٹی آئی کو خوش کرنے کے لیے ہمارے خلاف پریس کانفرنس کی۔
شکرگڑھ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دانیال عزیز اندرونی طور پر پی ٹی آئی کی ٹکٹ کی دوڑ میں تھے، پی ٹی آئی نے گھاس نہ ڈالی تو آخری روز ٹکٹ لینے پہنچ گئے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 2013 میں بھی ن لیگ قیادت دانیال عزیز کو ٹکٹ دینے کے حق میں نہیں تھی، میں نے دانیال عزیز کے لیے 20 منٹ کے دلائل دیے، وفاداری کی گارنٹی بھی دی۔
لیگی رہنماءکا مزید کہنا تھا کہ دانیال عزیز نے ن لیگ پر مہنگائی کا الزام لگایا اور مجھے ذمہ دار قرار دیا، مہنگائی تو پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف پروگرام نے کی۔

مزید پڑھیں:  امریکا نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دی