uzma khan

ماڈل عظمیٰ خان پر تشدد،مقدمہ درج

ویب ڈسک : پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی پولیس نے پاکستانی ماڈل اور اداکارہ عظمیٰ خان کی درخواست پر مشہور کاروباری شخصیت ملک ریاض کی دو بیٹیوں سمیت 16 افراد کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ابتدائی تفتیشی رپورٹ (ایف آئی آر) میں ملک ریاض کی دو صاحبزادیوں اور آمنہ عثمان نامی ایک خاتون کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ 15 ‘نامعلوم مسلح افراد’ کے خلاف مقدمہ درج ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف

ایف آئی آر کے متن کے مطابق درخواست کنندہ اداکارہ عظمی خان کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ چاند رات کو وہ اپنی بہن کے ہمراہ ڈی ایچ اے فیز چھ لاہور میں واقع اپنے گھر میں موجود تھیں جب آمنہ عثمان زوجہ عثمان ملک اور ملک ریاض کی دو صاحبزادیوں پشمینہ ملک، عنبر ملک نے 15 نامعلوم افراد کے ہمراہ ان کے گھر پر دھاوا بولا۔ عظمی خان کے مطابق ملزمان نے اُن پر تشدد کیا، گھریلو سامان کی توڑ پھوڑ کی، جان سے مارنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور ایک نامعلوم گارڈ کو ان کے ساتھ زیادتی کرنے کو کہا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان عظمی خان کے گھر سے جاتے ہوئے تقریباً 50 لاکھ مالیت کا سامان بھی لے گئے۔

مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف