برطانیہ میں برفباری

برطانیہ میں برفباری اور شدید سردی کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر

ویب ڈیسک: برطانیہ میں برفباری اور شدید سردی کی وجہ سے معمولات زندگی متاثرہوئے ہیں۔
میڈیا کے مطابق برفباری اور شدید سردی سے یارک شائر، اسٹیفورڈشائر، ڈربی شائر سمیت ویلز اور اسکاٹ لینڈ کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
برفباری کی وجہ سے برطانیہ کی کئی اہم شاہراہوں پر برف کی تہہ جم گئی جس کے باعث ٹریفک متاثر ہوا۔
اس کے علاوہ خراب موسم کی وجہ سے فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا اور پروازیں تاخیرکا شکار ہوئیں جس کے سبب مسافروں کو کئی گھنٹے ایئرپورٹ پر پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
ادھر محکمہ موسمیات نے مزید سردی کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ان علاقوں میں درجہ حرارت منفی 10 سے 15 ڈگری تک گرسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  بغیر مینڈیٹ مسلط پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ کامیاب نہیں ہوگا، علی امین گنڈاپور