پاکستان میں انٹرنیٹ سروس پھر متاثر، صارفین مشکلات کا شکار

ویب ڈیسک: پاکستان بھر میں ایک بار پھر انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوگئیں جس کے باعث صارفین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے.
اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور،کراچی، پشاور اور کوئٹہ سمیت دیگرشہروں میں بھی انٹرنیٹ سروس میں تعطل کی شکایات سامنے آئی ہیں۔صارفین کو فیس بک، واٹس ایپ، انسٹاگرام، یوٹیوب اور ایکس سائٹس تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
متعدد صارفین نے سوشل میڈیا پر رسائی نہ ہونے کی شکایات کی ہیں تاہم پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے کوئی بیان یا وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔ایسے میں آئی ٹی ماہرین صارفین کو بذریعہ وی پی این مطلوبہ سائٹس تک آسان رسائی کا مشورہ دےرہے ہیں۔
واضح رہے کہ ایسی ہی صورتحال رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں اور گزشتہ ماہ دسمبر میں بھی پیش آئی تھی، اور صارفین بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی سے محروم ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں:  رافیل نڈال کی ٹینس کورٹ میں واپسی، میڈرڈ اوپن کا فاتحانہ آغاز