جنگلات میں آتشزدگی

دیربالا :گانشال کے جنگلات میں آتشزدگی‘قیمتی درخت خاکستر

ویب ڈیسک :دیربالا میں طویل خشک سالی کے باعث جنگلات میں آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ‘گانشال جنگل کمپاٹ نمبر 10 میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔
خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں قیمتی درخت جل کر خاکستر جبکہ جنگلی جانور بھی ہلاک ہو گئے ہیں ۔
مقامی لوگ اور ریسکیو اہلکار آگ پر قابو پانے کے لئے روانہ ہو گئے ہیں ۔
ایک ہفتے کے دوران دیربالا میں پندرہ مکانات تین دکانیں آگ کی وجہ سے جل کرخاکستر ہوگئی ہیں ۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا کابینہ میں رد و بدل اور توسیع متوقع