مہنگائی

انتظامیہ مافیا کے سامنے بے بس ‘مہنگائی کا سلسلہ تھم نہ سکا

ویب ڈیسک :انتظامیہ مافیا کے سامنے بے بس‘پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ملک میں جاری مہنگائی کا سلسلہ تھم نہ سکا ‘ سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان پر پہنچ گئی ہیں جس کی وجہ سے غریب لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
ہفتہ وار مہنگائی 0.34 فیصد اضافے سے 44.64 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ 16 نومبر 2023 سے مہنگائی 40 فیصد سے بلند سطح پر برقرار ہے۔
پشاور میں پیاز کی قیمت پہلی دفعہ 300 سے ساڑھے 330 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ آلو فی کلو 80 سے 100 روپے، ٹماٹر 200 ، ادرک اور لہسن فی کلو 600 ، کچالو 200 ، پھول گوبھی 200 جبکہ بینگن 150 روپے میں فروخت کیے جا رہے ہیں۔
زندہ مرغی 455 روپے کلو جبکہ ایک انڈے کی قیمت 50 روپے تک پہنچ گئی‘ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کے حکام قیمتوں کا معائنہ اور تعین کرنے کے بجائے غائب ہیں۔

مزید پڑھیں:  یوکرین پر روس کے فضائی حملوں میں تیزی