پشاور ہوٹل دھماکہ

پشاور ہوٹل دھماکہ:مالک کو بھتے کی کال موصول ہوئی تھی

ویب ڈیسک :پشاور کے مصروف ترین بازار کے نجی ہوٹل میں ہونے والے دھماکے سے متعلق اہم انکشافات‘ ہوٹل کے مالک کو کچھ دن قبل بھتے کی کال موصول ہوئی تھی ۔
ایس ایچ او ہشت نگری کی جانب سے سی ٹی ڈی کو اندراج مقدمہ کے لئے ارسال کئے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ علاقہ فردوس نجی ہوٹل میں بارودی مواد کا دھماکا ہواجس سے ہوٹل کو نقصان پہنچا۔
مراسلے میں ہوٹل کے مالک کے مطابق کچھ دن قبل انہیں بھتے کی کال موصول ہوئی تھی‘ملزمان نے خوف و ہراس پھیلانے کے لئے دھماکا کیا۔
جائے وقوعہ سے بارودی مواد کے شواہد بھی ملیں۔

مزید پڑھیں:  سیشن جج شاکر اللہ کی بازیابی، آئی جی پولیس سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کے معترف