پرویز خٹک

خیبر پختونخوا کا اگلا وزیراعلیٰ میں ہی بنوں گا‘پرویز خٹک

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت اگر قائم تھی تو وہ میری وجہ سے تھی، جب میں نے راہیں جدا کیں تو نہ عمران رہا، نہ ان کی حکومت‘خیبر پختونخوا کا اگلا وزیراعلیٰ میں ہی بنوں گا۔
نوشہرہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمینٹیرین کے چیئر مین نے کہا کہ پاکستان کے 24 کروڑ عوام اب عمران، نواز، زرداری اور مولانا کے دلفریب نعروں سے باخبر ہوچکے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی پی نے کہا کہ انتخابات میں تو عمران خان اور پی ٹی آئی کا صفایا کر کے ہی دم لوں گا‘قوم نے اس بار فیصلہ کر لیاہے کہ صوبے میں صرف پگڑی کے نشان پر مہر لگائیں گے‘عوام کے ووٹوں سے خیبر پختونخوا کو ترقی کے سفر پر گامزن کریں گے۔
مذہبی تنظیموں پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر ووٹ مانگنے والے ہمیشہ اسمبلیوں میں پہنچ کر غریب عوام کو بھول گئے، انہوں نے منتخب ہو کر صرف اور صرف لوٹ مار کی۔
سربراہ جے یو آئی پر تنقید کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے پاس اتنی دولت کہاں سے آئی؟ یہ اسی لوٹ مار کی ہے۔

مزید پڑھیں:  طورخم سرحد پر کارروائی ،ٹرک سے ایک ارب مالیت کی منشیات برآمد