ن لیگ کے ظلم کا جتنا ہم شکار رہے کوئی نہیں رہا، بلاول بھٹو زرداری

ویب ڈیسک: انتقامی سیاست کی مخالفت کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نواز شریف کو شکست دینے کیلئَے ہر حربہ آزمانےلگے۔ بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں جلسہ کے دوران کہا کہ سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالنا سیاست نہیں، پی ٹی آئی کارکنوں سے ن لیگ انتقام لے رہی ہے۔
چیئرمین پی پی پی نے پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کارکن ساتھ دیں تو وہ انتقامی سیاست کو دفن کر دیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ اور اُن کا خاندان ن لیگ کے ظلم سے گزرا ہے، نہیں چاہتے کہ کوئی اورسیاسی کارکن اس ظلم سے گزرے۔ اب کی بار کوئی ایسا طریقہ نہیں آزمانے دیں گے جس سے عوام کو مزید مسائل کا سامنا کرنا پڑے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئَے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان، بابراعظم کپتان مقرر