غیر قانونی مقیم افغانیوں کی واپسی، پاکستان سے مزید 756 افغانی لوٹ گئے

ویب ڈیسک: پاکستان سے غیر قانونی مقیم افغانیوں کی واپسی کا عمل جاری ہے، ایسے میں مزید 756 افغانی لوٹ گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان واپس لوٹنے والے 756 افغانیوں میں 214 مرد، 178 خواتین اور 364 بچے شامل ہیں۔
یاد رہے کہ آخری اطلاعات تک مزید 756 افغانی لوٹ گئے تھے جن کے ساتھ ہی مجموعی طور پر وطن لوٹنے والے افغانیوں کی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار 556 ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق افغانستان روانگی کے لیے 104 خاندانوں کیلئے 84 گاڑیوں کا بندوبست کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  ایف بی آرکی تاجر دوست سکیم ناکام ،رجسٹریشن نہ ہونےکےبرابر