ڈی آئی خان، دہشتگردوں کاچیک پوسٹ پرحملہ،سیکورٹی اہلکار سمیت3شہید

ویب ڈیسک: ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کی جانب سے ابا شہید چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا۔ اس دوران ایک سیکیورٹی اہلکار سمیت 3 افراد شہید ہو گئے۔
چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کے حوالے سے ڈی ایس پی حافظ عدنان نے بتایا کہ گزشتہ رات دہشتگردوں نے ابا شہید چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ کوئیک رسپانس فورس نے ان حملے پر بھرپور جوابی کارروائی کی جس سے دہشتگرد فرار ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں کوئیک رسپانس فورس کا ایک اہلکار شہید ہو گیا۔ اس کے علاوہ گولیوں کی زد میں آ کر کھیتوں میں کام کرنیوالے 2 مزدور بھی جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں سمیت زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کا بلدیاتی نمائندوں کے اعزازیہ سمیت مراعات کیلئَے فنڈز فراہمی کا فیصلہ