گورنر کا وزیراعلی کو خط

پشاور، سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی شدید قلت، گورنر کا وزیراعلی کو خط

ویب ڈیسک: سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی شدید قلت اور فنڈز کی کمی کے معاملے پر گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے نگران وزیر اعلی جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ کو خط لکھ دیا۔
خط کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ہسپتالوں میں فنڈ ختم ہونے سے غریب عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مزید لکھا گیا کہ ہسپتالوں میں جان بچانے والی ادویات سمیت دیگر ضروری سامان اور ادویات ختم ہیں۔
ہسپتالوں کو ادویات اور دیگر ضروری سامان کی جنگی بنیادوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے۔
خط میں محکمہ فنانس اور محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہسپتالوں کیلئے فنڈز جاری کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔
خط کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ہسپتالوں میں ادویات نہ ہونے سےعوام میں بے چینی اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
خط میں مزید لکھا گیا کہ حکومت کی فوری مداخلت اور فنڈز ریلیز کرنے سے مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا نے خط میں اُمید ظاہر کی ہے اس سلسلے میں فوری طور پر اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں ادویات کی قلت شدید ہوگئی ہے جسے دور کرنے کیلئے 9 ارب روپے کے فوری فنڈز درکار ہیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ کی تباہی میں اسرائیل کو امریکا اور یورپ کی حمایت حاصل ہے، خواجہ آصف