بلاول بھٹو 31 جنوری کو ملاکنڈ میں جلسہ سے خطاب کریں گے

ویب ڈیسک: بلاول بھٹو زرداری 31 جنوری کو ملاکنڈ بٹ خیلہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
رہنما پیپلز پارٹی ہمایون خان نے کہا ہے کہ بٹ خیلہ میں چیئرمین پیپلزپارٹی کے جلسہ کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے کارکنوں سے رابطہ مہم جاری ہے۔
پی پی پی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نے کہا کہ جیالے اپنے چیئرمین کا فقیدالمثال استقبال کرینگے۔
یاد رہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 31 جنوری کو مالاکنڈ میں جلسہ کرنے کے بعد یکم فروری کو خضدار میں جلسہ کریں گے۔

مزید پڑھیں:  اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی عدالت میں چیلنج