مردان، سکول کے اندر مسلح افراد کا اُستاد پر تشدد

ویب ڈیسک: مردان کے علاقہ دلاسہ میں سکول کے اندر مسلح افراد نے اُستاد پر تشدد کیا۔
سکول ٹیچر غفور خان نے تھانہ جبر میں 11/12 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ایف آئی آر کے مطابق تشدد سے سکول ٹیچر کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔
ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ مردان میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر مسلح افراد نے سکول میں داخل ہو کر اُستاد پر تشدد کیا۔
ایف آئی آر کے مطابق مسلح افراد استاد کی جیب سے بٹوا بھی لے گئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کی پہچان ہوئی ہے دو ملزمان گرفتار بھی کرلئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس مزید گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  ایف آئی اے لاہور نے خاتون انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا