faryal

شوبز کی ایک اور جوڑی نے شادی کرلی

حال ہی میں اداکارہ حنا الطاف اور آغا علی نے کورونا وائرس کی وبا دنوں میں سادگی سے نکاح کیا تھا اور اب ایک اور پاکستانی شوبز جوڑی نے لاک ڈاؤن کے دوران شادی کر لی اداکارہ فریال محمود اور اداکار دانیال راحیل نے شادی کی خبر سوشل میڈیا پر مداحوں کو دی۔ فریال محمود نے اپنےانسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوریز پر دوستوں کی جانب سے دی جانے والی مبارکباد کے اسکرین شاٹس شیئر کیے۔ دوسری جانب اداکار دانیال راحیل نے بھی مداحوں کو نکاح کی خوشخبری سناتے ہوئے فیس بک پر ایک پیغام میں لکھا ’’ تقریبا ایک ہفتہ قبل کراچی سے بذریعہ سڑک لاہور پہنچے لیکن ہمارا سفر یہاں شروع نہیں ہواتھا، ہم نے اس مقام تک پہنچنےسے پہلے 2 سال گزارے۔ ہم نے گھر والوں کیلئے آدھے دن کی مسافت طے کی تا کہ ہم ایک ساتھ ہوسکیں اور میں یہ بات ہمیشہ سے جانتا تھا ‘‘۔

مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف