پاکستان میں تیل اور گیس

پاکستان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہونے کا امکان

ویب ڈیسک: پاکستان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہونے کا امکان ہے۔
ایس آئی ایف سی کے ثمرات آنے لگے، ملک میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہونے کے امکانات پیدا ہو گئے۔
تیل اور گیس کی چار بڑی کمپنیوں کیساتھ آج معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے،
جس کے بعد پاکستان آئل فیلڈز لیمیٹڈ اور او جی ڈی سی ایل کو لائسنس جاری کئے جائیں گے۔
پاکستان پیٹرولیم لیمیٹڈ، یونائیٹڈ انرجی پاکستان لیمیٹڈ کو بھی لائسنس جاری کئے جائیں گے،
لائسنس حاصل کرنے والی کمپنیاں تین صوبوں کے 8 بلاکس میں کام کریں گی۔
تیل اور گیس کے ذخائر کے تین بلاکس بلوچستان میں ہیں، صوبہ سندھ میں چار اور پنجاب میں 1 بلاک کے اندر ذخائر تلاش کئے جائیں گے،
تیل اور گیس کمپنیوں کیساتھ معاہدوں پر دستخط آج وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 16 مئی تک توسیع