بھارتی دہشت گردی

بلوچستان میں بھارتی دہشت گردی کے ثبوت منظر عام پر آگئے

ویب ڈیسک :بلوچستان میں بھارتی دہشتگردی اور شر پسند قوتوں کی مالی معاونت کے ثبوت منظر عام پر آگئے ہیں ۔
گلوبل ٹائمز کے مطابق پاکستانی سرزمین پر بھارت کی جانب سے کی جانے والی دہشتگردی کے شواہد موجود ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں انتشارپھیلانے کے لیے بھارت بلوچستان میں مخصوص دہشتگرد فورسز کو مالی مدد اور اسلحہ فراہم کررہاہے۔
پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کی ایک طویل تاریخ موجود ہے‘بھارت خطے میں علاقائی استحکام کو نقصان پہنچانے کے لیے بلوچستان میں مقامی لوگوں کو بغاوت پر اکسا رہا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ دسمبر 2023 میں بلوچ نیشنل آرمی کے کمانڈر سرفراز احمد بنگلزئی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ بھارت بلوچستان میں خفیہ طور پر دہشتگردانہ کارروائیوں کی حمایت کر رہا ہے۔
مارچ 2016 میں بلوچستان سے بھارتی خفیہ جاسوس کلبھوشن یادیو کو دراندازی کی کوشش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا بلوچ لبریشن آرمی کے کمانڈر ماضی میں ہندوستان کے ہسپتالوں میں اکثر جعلی شناخت استعمال کر کے علاج کی کوشش کرتا رہا۔
چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹریٹجی کے ڈپٹی ڈائریکٹر یی ہیلن نے گلوبل ٹائمز کو بتایا کہ ہندوستان دہشت گردی کے حوالے سے مسلسل دوہرا معیار اپناتا آیا ہے‘ بھارت نے عالمی سطح پر پاکستان کی تشخص کو خراب کرنے کی مذموم کوششیں کیں۔
رپورٹ کے مطابق بھارت کا پاکستان میں دراندازی کا مقصد سرمایہ کاری کو روکنا اور پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں شامل کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:  مہمند، قبائیلی مشران کی 22 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کے خلاف گریڈ سٹیشن کا گراؤ کی دھمکی