نوشہرہ، گیس اور بجلی لوڈشیڈنگ سے گھریلو صارفین مشکلات کا شکار

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ کے شہری علاقے اور مضافات میں گیس اور بجلی لوڈشیڈنگ سے گھریلو صارفین مشکلات کا شکار ہیں۔ گیس نہ ہونے کی وجہ سے بچے سکول جانے سے بھی گریزاں٘ جبکہ بعض اوقات ناشتہ کئے بغیر سکول جانے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔
گیس صارفین کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ اکثر کھانے پینے کے اوقات میں ہوتی ہے جس سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اس حوالے سے عوام کا کہنا تھا کہ اس شدید سرد موسم میں گیس لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ شدید بجلی لوڈ شیٍڈنگ نے بھی عوام کی ناک میں دم کر کے رکھ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گیس اور بجلی لوڈشیڈنگ سے زندگی پہلے ہی اجیرن تھی رہی سہی کسر بھاری بھر کم بلوں نے پوری کر دی۔

مزید پڑھیں:  پشاور : ارباب نیاز سٹیڈیم تعمیراتی کام مکمل نہ ہونے کے باعث چارہ گاہ میں تبدیل