گل بیلہ پولیس اہلکار

پشاور، گل بیلہ کے مقام پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ویب ڈیسک: چارسدہ روڈ پر واقعہ گل بیلہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گئے جبکہ ارتکاب جرم کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔
پولیس اہلکار کامران کو گھر کے قریب اس وقت ٹارگٹ بنایا گیا جب وہ اپنے بچوں کو سکول وین تک چھوڑنے آیا تھا۔
فائرنگ کے بعد حملہ آور کھیتوں کی طرف فرار ہوگئے۔ داﺅدزئی پولیس کے مطابق گل بیلہ چارسدہ روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے کانسٹیبل کامران تاج ولد ملک تاج جاں بحق ہو گیا۔
کامران تاج تھانہ خان رازق شہید ( کابلی) میں کمپیوٹر آپریٹر کے عہدے پر تعینات تھا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار اپنے بچوں کو سکول کے لئے سوزوکی میں بٹھاتے وقت اسے نشانہ بنایا گیا جبکہ حملہ آور موٹرسائیکل پر تھے۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔ بعد ازاں شہید کی نماز جنازہ گل بیلہ کوچیان میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی ۔ یاد رہے کہ گل بیلہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ: مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کے کیس میں وزیراعلیٰ اور سپیکر سے جواب طلب