موبائل فون صارفین

پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد 90فیصد تک پہنچ گئی

ویب ڈیسک: پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد 90فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین حفیظ الرحمان نے ملاقات کی۔
ملاقات میں چیئرمین پی ٹی اے نے وزیراعظم کو سال 2023 کی رپورٹ پیش کی،
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں پی ٹی اے کی آمدن17 فیصد اضافے کے بعد 850 ارب تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں موبائل سروسز تک رسائی 90 فیصد تک پہنچ گئی اور 2023 میں موبائل فون صارفین کی تعداد 19 کروڑ 20 لاکھ سے زائد ہوگئی۔
چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ 2023 میں براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 13کروڑ تک پہنچ گئی تھی۔
وزیرِاعظم نے چیئرمین پی ٹی اے اور ان کی ٹیم کی موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کی رسائی کیلئے اقدامات کو سراہا۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستیں :حکومت کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار