نیب کو ختم کرنے

نیب کو ختم کرنے کے نواز لیگ کے اعلان کی حمایت کرتا ہوں، مراد علی شاہ

ویب ڈیسک: سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ نیب کو ختم کرنے کے نواز لیگ کے اعلان کی حمایت کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو ایک نئی سوچ کیساتھ میدان میں آئے ہیں۔
یونین کونسل بوبک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ الحمداللہ لوگوں کی محبت بلاول بھٹو سے ہے، اس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے، لوگوں کو ایک ہی انتظار ہے کہ 8 فروری کو تیر کے نشان پر ٹھپہ مار کر پیپلز پارٹی کو کامیاب کریں۔
انہوں نے کہا کہ نیب کو ختم کرنے کے نواز لیگ کے اعلان کی حمایت کرتا ہوں، دیر آئد درست آئد، 2014 میں آصف زرداری نے نیب ختم کرنے کا کہا تھا، نواز لیگ نے اپنے منشور میں نیب ختم کرنے کا کہہ کر آصف زرداری کے فیصلے کی تائید کی ہے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ووٹ ضائع نہ کریں، پی ٹی آئی والوں کی اپنی غلطیوں کی وجہ سے وہ پارٹی تتر بتر ہوگئی ہے، پی ٹی آئی میں توڑپھوڑ میں کسی اور کا ہاتھ نہیں خود پی ٹی آئی کا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی نامزد کردیا