پیپلزپارٹی پاور شو

پیپلزپارٹی راولپنڈی اورلسبیلہ میں سیاسی پاورشوکا مظاہرہ کرے گی

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی آج لسبیلہ اور راولپنڈی میں سیاسی پاور شو کرے گی۔
لسبیلہ میں ہونیوالے جلسہ عام سے سابق صدر آصف علی زرداری خطاب کریں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی پی بی 21 حب کے نامزد اُمیدوار میر علی حسن زہری جلسہ گاہ کی تیاریوں کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
جلسہ گاہ میں قائدین کے بیٹھنے کیلئے 27 فٹ چوڑا اور 120 فٹ لمبا سٹیج تیار کیا گیا ہے۔
جلسہ گاہ میں جیالوں کے بیٹھنے کیلئے 1 لاکھ کرسیاں لگائی گئیں ہیں جبکہ سیکورٹی کیلئے ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔
جبکہ آج ہی کے دن پیپلز پارٹی راولپنڈی میں بھی سیاسی میدان لگائے گی۔
پیپلزپارٹی کا جلسہ لیاقت باغ راولپنڈی میں ہوگا، جلسہ سے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری اور مقامی قائدین خطاب کریں گے۔

مزید پڑھیں:  سعودی ولی عہد کا رواں ماہ پاکستان آنے کا امکان