اسرائیل کی لبنان پر حملے

اسرائیل کی جنوبی لبنان پر زمینی حملے کی تیاری شروع

ویب ڈیسک: اسرائیل نے جنوبی لبنان پر زمینی حملے کی تیاری شروع کر دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی افواج لبنانی سرحد کی طرف رسد کی بڑے پیمانے پر نقل و حمل کر رہی ہے،
دوسرے مرحلے میں اسرائیل اور حزب اللہ کی جنگ ہوگی۔
میڈیا کے مطابق اگر سفارتی کوششیں ناکام ہوئیں تو اسرائیل جنوبی لبنان پر حملہ کر دے گا
اور حزب اللہ کو دریائے لیطانی سے دور ہٹانے کی کوشش کرے گا۔
واضح رہے کہ حزب اللہ نے ایک ماہ سے زیادہ عرصہ قبل جنگ بندی کو مسترد کر دیا تھا
اور وہ باقاعدگی سے شمالی اسرائیل میں صیہونی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  سعودی عرب :رواں سال حاجیوں کیلئے اہم شرط عائد