بھارت، وزیراعلی مہاراشٹر کی قدیم درگاہ کو مندر بنانے کی دھمکی

ویب ڈیسک: انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مہاراشٹر کے وزیراعلی ایکناتھ شنڈے نے ممبئی میں واقع تاریخی حاجی عبدالرحمن ملنگ درگاہ کی جگہ مندر بنانے کی دھمکی دی ہے۔
یاد رہے قبل ازیں 80 کی دہائی میں شیوسینا کے رہنما آنند دیگے نے حاجی ملنگ درگاہ پر مندر بنانے کی مہم چلائی تھی اور 1996 میں درگاہ کے اندر 20 ہزار کارکنوں کے ساتھ پوجا پاٹ بھی کی تھی۔
ممبئی کے مضافاتی علاقے کی پہاڑی پر واقع حاجی ملنگ درگاہ تک جانے کے لیے چٹانوں کو کاٹ کر 1500 سیڑھیاں بنائی گئی ہیں۔
حاجی ملنگ کے بارے میں کہا جاتا ہے وہ بھی عرب ممالک سے 700 سال قبل بھارت آئے تھے جب بھارت میں عرب صوفیوں کی آمد عام تھی اور بہت سے صوفیوں کی طرح حاجی ملنگ بھی یہیں کے ہو کر رہ گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  شہباز شریف مسلم لیگ ن کے قائم مقام پارٹی صدر نامزد