اسرائیلی کمانڈوز

اسرائیلی کمانڈوز کا فلسطین کے اسپتال پر حملہ، مریضوں کو گولیاں ماری دیں

ویب ڈیسک: اسرائیلی کمانڈوز نے طبی عملے کے لباس میں فلسطین کے ہسپتال پر حملہ کیا اور مریضوں کو گولیاں ماری دیں۔
اسرائیلی اور فلسطینی حکام کے مطابق شہریوں اور طبی عملے کے لباس میں ملبوس اسرائیلی سپیشل فورسز نے منگل کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں واقع ابن سینا ہسپتال میں گھس کر تین فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
امریکی ٹی وی سی این این کے مطابق سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک درجن کے قریب کمانڈوز نرسوں کے روپ میں، حجاب پہننے والی خواتین اور دیگر کے روپ میں ہیں۔
اس حوالے سے جاری ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی کمانڈوز میں سے ایک وہیل چیئر اور ایک بچے کی کار کی سیٹ لے کر بھی اسپتال کے کوریڈور میں داخل ہورہے ہیں۔
سی این این کے ہسپتال کے اندر سے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ خصوصی فورسز نے انفرادی طور پر اسپتال میں گھس کر تیسری منزل کی طرف رخ کیا اور نوجوانوں کو قتل کر دیا۔
اسپتال کا کہنا ہے کہ جن تین افراد کو شہید کیا گیا وہ تینوں حملے کے وقت سو رہے تھے۔
دوسری طرف آئی ڈی ایف نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حماس کے جنگجو محمد جالمینہ کو نشانہ بنایا جو حال ہی میں اہم دہشت گردی کی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں ملوث تھا اور ابن سینا اسپتال میں چھپا ہوا تھا۔
آئی ڈی ایف نے بتایا کہ اسلامی جہاد سے وابستہ دو بھائی محمد اور باسل الغزاوی بھی مارے گئے۔
اس سے قبل حماس نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔

مزید پڑھیں:  لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ایمرجنسی گیٹ کے قریب پارکنگ پر پابندی عائد