امیدوار کے انتقال پر پی کے 91 کوہاٹ کے انتخابات ملتوی

ویب ڈیسک: امیدوار کے انتقال پر پی کے 91 کوہاٹ کے انتخابات ملتوی کر دیئے گئے۔ الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی کے کوہاٹ پی کے 91 کے امیدوار دل کا دورہِ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔
اس حوالے سے الیکشن ایکٹ 2017ء کے سیکشن 73 کے تحت ریٹرننگ افسر عرفان اللہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
یاد رہے کہ پی کے 91 کوہاٹ پر انتخاب لڑنےوالے اے این پی کے امیدوار انتقال کر گئے جس کے باعث اس حلقہ پر انتخابات ملتوی کر دیئےگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  گندم کی سرکاری خریداری میں تاخیر،کسان تنظیموں کا احتجاج کا فیصلہ