ضابطہ اخلاق

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں،الیکشن کمیشن جرمانوں تک محدود

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں امیدواران کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کیخلاف مانیٹرنگ افسران کی کار روائیوں کے اعداد و شمار جاری کر دئیے ہیں.
کمیشن صرف جرمانے عائد کرنے تک محدود ہیں جبکہ امیدوار بار بار خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں مجموعی طور پر 9 لاکھ 66 ہزار روپے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔
پشاور ڈویژن میں مجموعی طور پر 95 ہزار روپے کے جرمانے عائد،ملاکنڈ ڈویژن میں 3 لاکھ روپے جرمانے عائد کئے گئے، ہزارہ ڈویژن میں 1لاکھ 71 ہزار روپے جرمانے لگائے گئے.
مردان ڈویژن میں 1لاکھ 5 ہزار روپے جرمانے عائد کئے گئے،کوہاٹ ذویژن میں 1 لاکھ 15 ہزار روپے جرمانے لگائے گئے، بنوں ڈویژن میں 30 ہزار روپے جرمانے عائد کئے گئے اور ڈی آئی خان ڈویژن میں 1 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانے لگائے۔
جرمانے لگانے کے باوجود کئی امیدوار بار بار ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہے ہیں اور الیکشن کمیشن کے قواعد کو نظرانداز کیاجارہا ہے جس پر کوئی سخت کارروائی اب تک عمل میں نہیں لائی گئی۔

مزید پڑھیں:  پہلا پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند پر روانہ