انتخابی نتائج اور سامان کی واپسی کیلئے ایس او پیز جاری

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8فروری کی ووٹنگ مکمل ہونے اور انتخابی نتائج جمع کرنے کے لئے تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران ، ریٹرننگ افسر ، پریذائیڈنگ افسر اور پولنگ افسروں کیلئے ایس او پیز جاری کر دی ہے۔
ایس او پیز کے مطابق ملک بھر میں 859ریٹرننگ افسران ای ایم ایس کے ذریعے الیکشن کمیشن کو 9 فروری کی صبح تک تمام نتائج ارسال کریں گے۔
90 ہزار پولنگ افسران متعلقہ ریٹرننگ افسران کو نتائج ارسال کریں گے جس کے بعد859 آر او ز ای ایم ایس کے ذریعے الیکشن کمیشن اور144ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران ای ایم ایس کے علاوہ مکمل نتائج فارم 44اور 45اور دیگر فارم ، استعمال شدہ بچ جانے والے بیلٹ پیپرز مختص تھیلوں میں محفوظ کر کے الیکشن کمیشن کو فراہم کریں گے۔
ایس اوپیز کے مطابق الیکشن کمیشن سے مذکورہ نتائج کا غیر حتمی اعلان 9فروری کو کرے گا جبکہ باضابطہ انتخابی نتائج کا اعلان 14دن کے اندر کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  سندھ، کوئلے کی کان گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق