خواتین پولنگ سٹیشنز میں مردوں کے داخلہ پر پابندی عائد

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے دوران پولنگ سٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانے اور خواتین پولنگ سٹیشنز میں مردوں کے داخلہ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ کے دوران پولنگ سٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانے پر سختی سے پابندی ہوگی تاہم پریذائیڈنگ افسران کو موبائل استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔
اسی طرح پولنگ سٹیشن میں موجود باقی تمام انتخابی عملہ پولنگ دوران موبائل فون بند رکھے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مردوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کی پریذائیڈنگ افسر کی اجازت کے بغیر خواتین پولنگ سٹیشنز میں داخلے پر پابندی عائد ہوگی۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردی واقعات کا تدارک، ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ