دھمکیاں

خیبر پختونخوا میں سیاسی شخصیات کو شدت پسندوں کی دھمکیاں

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں 15سیاسی شخصیات کو شدت پسندوں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔
کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو شدت پسندوں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہوئیں۔
سابق صوبائی وزیر امتیاز قریشی اور سینیٹر ہدایت اللہ بھی دھمکیاں ملنے والوں کی فہرست میں شامل ہیں۔
ن لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی امیرمقام اور پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے پیرمصور شاہ اور شاہ محمد بھی فہرست میں شامل ہیں۔
سی ٹی ڈی نے کہا ہے کہ جے یو آئی ف کے ملک عدنان وزیر اور احسان اللہ کو بھی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔
سینیٹر بختی افسر اور سینیٹر مولانا عبدالرشید کو بھی شدت پسندوں نے دھمکیاں دی ہیں۔
سی ٹی ڈی کے مطابق سیاسی شخصیات کو ملنے والی دھمکیوں سے متعلق تمام اضلاع کی پولیس کو آگاہ کردیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی نے کہا ہے کہ متعلقہ اضلاع کی پولیس سیاسی شخصیات کو سیکورٹی فراہم کرے گی۔

مزید پڑھیں:  ٹیریان کیس ناقابل سماعت قرار، عمران خان نااہلی کی درخواست مسترد