الیکشن 2024ء، خواجہ سراﺅں کے لئے نیا حکم نامہ جاری

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ نے خواجہ سراﺅں کے لئے الیکشن میں علیحدہ قطار مختص کرنے اور انہیں سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے خواجہ سراﺅں کے لئے مخصوص کوٹہ مقرر کرنے کی درخواست نمٹا دی۔
تین صفحات پر مشتمل فیصلہ بھی جاری کر دیا گیا۔ جسٹس شکیل احمد نے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ خواجہ سراﺅں کے لئے مخصوص کوٹہ نہ ہونے پر ریٹرننگ آفیسر نے کاغذات مسترد کئے جبکہ جنرل سیٹ پر ریٹرننگ افسر نے پی کے 81 پر خواجہ سراء صوبیہ خان کے کاغذات منظور کئے۔
فیصلہ میں مزید لکھا گیا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر خواجہ سراﺅں کے لئے پولنگ سٹیشن میں علیحدہ قطار بنائے تاکہ وہ اپنی پسند کے امیدوار کو ووٹ دے سکیں۔
عدالت نے درخواست گزار خواجہ سرا کو سیکورٹی فراہم کرنے کا بھی حکم جاری کیا اور امیدوار ثوبیہ خان کی رٹ کو نمٹا دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  فرہاد احمد گمشدگی کیس: سیکرٹری داخلہ اور دفاع عدالت طلب