نوشہرہ، جے یو آئی جمہوریت کی بالادستی کی جنگ لڑ رہی ہے، الحاج پرویز خٹک

ویب ڈسیک: ملک کے دیگر شہروں کی طرح نوشہرہ میں بھی سیاسی سرگرمیاں زور شور سے جاری ہیں۔
حلقہ این اے 34 میں جمیعت علماء اسلام ف کی جانب سے اپنے حلقہ میں مختلف مقامات پر جلسہ اور شمولیتی پروگرام منقعد کےگئے۔
ذرائع کے مطابق منعقد جلسوں میں جمعیت علماء اسلام ف کے این اے 34 سے نامزد امیدوار الحاج پرویز خٹک نے کہا ہے کہ جمیعت علماء اسلام جمہوریت کی بالادستی کی جنگ لڑ رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے قوم کو لوڈشیڈنگ،مہنگائی،بدامنی اور غیر سیاسی استحکام کے تحفے دئیے۔
الحاج پرویز خٹک نے کہا ہے کہ علماء اسلام کی سربلندی اور اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے بھر پور جدوجہدکررہے ہیں۔
علماء اور دینی کے محافظوں کومنتخب کرواکر ایوانوں میں بھجوائیں، امت مسلمہ اسلام او ر دینی مدارس کے خلاف غیروں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے متحد ہوجائیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، 2 روزہ پاک انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو 2024 کا انعقاد