ملکہ کوہسار مری میں ریکارڈ برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

ویب ڈیسک: ملکہ کوہسار مری میں 8 اعشاریہ 5 انچ کی ریکارڈ برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق ملکہ کوہسار میں موسم سرما کی پہلی برفباری نے وادی کے حسن کو چار چاند لگادیے۔
زرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز مری میں 8.5 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ اس حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ یہ مری میں سیزن کی پہلی برفباری ہے جس کے ساتھ ہی سیاحوں کا تانتا بندھ گیا اور لوگ برف باری سے لطف اندوز ہونے کیلئے مری کا رخ کرنے لگے۔
ذرائِع کے مطابق ملکہ کوہسار مری کی برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے گزشتہ روز 4 ہزار گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں جبکہ 18 سو سے زائد باہر گئیں۔ برفباری کے دوران شاہراہوں کی مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری۔

مزید پڑھیں:  فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری