مچھ اور کولپور میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 24 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقوں مچھ اور کولپور میں دہشت گردوں کے حملے پسپا کرتے ہوئے گزشتہ تین روز کے دوران سرچ آپریشن میں 24 دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔ اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 29 اور 30 جنوری کی درمیانی شب دہشتگردوں کی جانب سے بلوچستان کے علاقوں مچھ اور کولپور کمپلیکسز پر حملےکیے گئے۔
اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردوں کے حملے بہادری سے پسپا کیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سرچ آپریشن میں گزشتہ تین روز کے دوران 24 دہشتگرد ہلاک کئے گئے۔ ان ہلاک دہشتگردوں میں شہزاد بلوچ، عطاءاللہ ، عبدالودود، ذیشان اور ان کے ماسٹر مائنڈ شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کی رپورٹ کے مطابق ان ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 4 اہلکار بھی شہید ہوئے جبکہ دیگر شہداء میں دو شہری بھی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ مؤثر جوابی کارروائی دہشتگردی کو شکست دینے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے، پاک فوج دیگر سکیورٹی اداروں کے ساتھ امن و استحکام کے لیے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاک سعودی معاشی شراکت داری مضبوط ہو رہی ہے، وزیراعظم