مچھ حملہ: مقامی زخمی افراد کے دل دہلادینے والے انکشافات

ویب ڈیسک :دہشتگردوں کے 29 جنوری 2024 کو بلوچستان کے علاقے مچھ میں کیے جانے والے حملے میں زخمی مقامی افراد نے دل دہلا دینے والے انکشافات کئے ۔
دہشتگردوں نے پہلے سکیورٹی فورسز پر حملے کی کوشش کی‘ ناکامی پر نہتے شہریوں اور مچھ میں واقع ماشاءاللہ ہوٹل میں ورکرز اور ڈرائیوروں کو یرغمال بنایا۔
دہشتگردوں نے نہتے مزدوروں کو گولیاں ماریں اور پھر مقامی لوگوں کی املاک اور ٹرکوں کو آگ لگانا شروع کردی۔
پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے جوانوں نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے شہریوں اور مزدوروں کو دہشتگردوں کے چنگل سے بازیاب کراویا۔
ریسکیو آپریشن میں ایف سی کے دو جوانوں لانس نائیک رحمت اللہ اور سپاہی زمان نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور نہتے مقامی زخمیوں اور دیگر یرغمالیوں کو بازیاب کراویا۔
ماشاءاللہ ہوٹل مچھ کے زخمیوں نے اس درد ناک آپ بیتی کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں نے ہمیں گولیاں ماری اور پھر آرمی اور ایف سی نے ہمیں بچایا۔
زخمی شہری کے مطابق میں ماشائاللہ ہوٹل مچھ میں کام کرتا ہوں‘ 10 دہشت گرد ہمارے کمرے میں آئے اور دہشتگردوں نے مجھے اور میرے کزن کو گولی ماری۔
دہشتگردوں نے ہمیں کہا کہ ہوٹل مالک کو بتاو کہ ہوٹل خالی کردے ہم اسے جلائیں گے۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ، کمرے کی چھت گرنے سے خاتون بچی سمیت ملبے تلے دب گئی