محکمہ ایکسائز

پشاور، محکمہ ایکسائز کا منشیات سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن

ویب ڈیسک: پشاور میں محکمہ ایکسائز کا منشیات سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے.
تھانہ ایکسائز پشاور ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی منشیات نیٹ ورک کا اہم کارندہ گرفتار کر دیا ہے۔
سیکرٹری ایکسائز سید فیاض علی شاہ نے کہا ہے کہ منشیات کے خاتمے کے لئے محکمہ ایکسائز کا صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں تھانہ ایکسائز پشاور ریجن نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی منشیات نیٹ ورک کا اہم کارندہ گرفتار کیا ہے۔
ترجمان ایکسائز کے مطابق جوس کے بڑے ڈبے میں ہیروئن بھرے کیپسول چھپا کر سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق حاجی کیمپ سٹاپ پر ملزم سے دوران تلاشی 32 عدد (250 گرام) اعلی کوالٹی ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کئے گئے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ منشیات پہلے اسلام آباد اور بعد اذاں بیرون ملک سمگل کی جانی تھی۔
ترجمان ایکسائز نے بتایا کہ ملزم جہانگیر ولد طلاء خان ساکن داؤدزئی شاہ محمد گھڑی پخہ غلام پشاور کو موقع پر گرفتار کیا گیا۔
ملزم کے خلاف تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  امریکی سفیر کی اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سے ملاقات