عام انتخابات کیلئے ٹریفک پلان تیار، بھاری نفری کی تعیناتی کا فیصلہ

ویب ڈیسک: ملک بھرمیں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے منظم ٹریفک پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ ٹریفک روانی جاری رکھنے کیلئے بھاری نفری کی تعیناتی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے عام انتخابات کیلئے منظم ٹریفک پلان تیار کر لیا ہے۔ اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے عام انتخابات کے موقع پر ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے مختلف سیکٹرز میں 3 ایس پیز، 11 ڈی ایس پیز، ایک ہزار سے زائد ٹریفک آفیسرز اور وارڈنز سمیت دیگر نفری تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شہریوں کو سفری سہولت فراہم کرنے اور کسی بھی قسم کی ٹریفک جام سے بچنے کے لئے سڑکوں پر ٹریفک پولیس کی بھاری نفری تعینات ہو گی۔

مزید پڑھیں:  پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بن رہی ،گورنر فیصل کریم کنڈی