ترکیہ، 7 مشتبہ افراد اسرائیل کی جاسوسی کے الزام میں گرفتار

ویب ڈیسک: اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں 7 مشتبہ افراد ترکیہ میں گرفتار کر لئَے گئے۔ یاد رہے کہ ان 7 افراد کو اسرائیل کی موساد انٹیلی جنس ایجنسی کو مقامی اہداف کی نگرانی اور دیگر معلومات فروخت کرنے کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 7 مشتبہ افراد کو پولیس اور ترکی کی نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن کی ایک مشترکہ کارروائی میں استنبول اور ایجین صوبے ازمیر میں چھاپوں کے بعد حراست میں لیا گیا۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، باپ اور بھائی کا سفاک قاتل گرفتار، آلہ قتل برآمد