خالد مقبول

شہر قائد میں بارش نے پورے سسٹم کو بے نقاب کردیا‘ خالد مقبول

ویب ڈیسک :ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ شہر قائد میں ایک بارش نے پورے سسٹم کو بے نقاب کردیا، بارش کے بعد کراچی چلا کر بول رہا تھا کہ کراچی پر دشمنوں کی حکومت ہے۔
کراچی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ نگراں سندھ حکومت صرف پیپلزپارٹی کی نگرانی کررہی ہے، مرتضی وہاب جھرلو الیکشن کے بعد مئیر کراچی منتخب ہوئے، 15 سال سے یہ لوگ سندھ میں مسلط ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک بارش نے پورے سسٹم کو بے نقاب کردیا، بارش کے بعد کراچی چلا کر بول رہا تھا کہ کراچی پر دشمنوں کی حکومت ہے، پندرہ سال سے قابض حکومت کی کارکردگی کا پول کھل گیا۔
خالد مقبول کا کہنا تھا کہ کراچی پر میئر مرتضی وہاب قابض ہیں اور پیپلز پارٹی کا ایوانوں پر قبضہ ہے، اسے بائیس ہزارارب روپے وفاق سے ملے، کل بارش میں پندرہ سے بیس منٹ کا سفر تین گھنٹوں میں طے کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی20ورلڈکپ جیتنے پر قومی کھلاڑیوں کیلئے بڑے انعام کا اعلان