یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے بنوں اور شمالی وزیرستان میں ریلی

ویب ڈیسک: بنوں اور شمالی وزیرستان میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل بڑی ریلی نکالی گئی۔
اس موقع پر ریلی تحصیل میرعلی بازار سے سپین وام پہنچی قیادت قبائلی رہنما ملک لیاقت علی وزیر کر رہے تھے۔ ریلی کے شرکاء نے پیدل واک کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد اور کشمیریوں کے حق میں نعرے لگائے۔
ریلی شرکاء کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق بھارت کو مسئلہ کشمیر حل کرنے پر مجبور کیا جانا چاہئے۔
ریلی شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ حق خودارادیت کی جدو جہد کیلئے ان کاحوصلہ پست کرنے کیلئے بھارت ریاستی دہشت گردی کررہا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، میاں افتخار حسین عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر منتخب