پاکستانیوں کو بلا خوف اپنا لیڈر چننے کا حق حاصل ہے، امریکہ

ویب ڈیسک: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانیوں کو بلا خوف اپنے رہنماؤں کے انتخاب کا حق حاصل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیٹ بندش اور آزادی اظہار رائے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دیکھ رہے ہیں۔ اس کے باوجود ہم یہ کہتے ہیں کہ پاکستانیوں کو بلا خوف کے اپنے رہنماؤں کو چننے کا حق ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے مزید کہا ہے کہ الیکشن 2024ء کے دوران پاکستان میں انتخابی عمل مانیٹر کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا،سرمایہ کاری معاہدوں پر دستخط کا امکان