یمن، احمد عواد بن مبارک کو نیا وزیراعظم مقرر کر دیا گیا

ویب ڈیسک: یمن کے وزیر خارجہ کو نیا وزیراعظم چن لیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ احمد عواد بن مبارک امریکہ میں یمن کے سابق سفیر رہ چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یمن کے وزیر خارجہ احمد عواد بن مبارک کو ملک کا نیا وزیراعظم مقرر کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ قدم اس وقت اٹھایا گیا ہے جب حوثی باغیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں امریکہ اور برطانیہ کے بحری جہازوں پر حملے کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی۔
یاد رہے کہ ایران حمایت یافتہ گروپ حوثیوں نے اسرائیل کے غزہ پر حملے کے جواب میں بحر احمر میں امریکہ اور برطانیہ کے بحری جہازوں پر حملے شروع کیے ہیں۔ حوثیوں نے کہا ہے کہ وہ اس وقت تک حملے بند نہیں کریں گے جب تک اسرائیل غزہ میں دشمنی ختم نہیں کرتا۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل میں پی ڈی ایم اور نگران حکومت کا ہاتھ ہے،سرکاری دستاویزات