8 فروری کو پرامن، شفاف الیکشن کا انعقاد یقینی بنائیں گے، گوہر اعجاز

ویب ڈیسک: نگران وفاقی وزیرداخلہ گوہر اعجاز نے کہا کہ 8 فروری کو پاکستان میں پرامن اور شفاف الیکشن کا انعقاد یقینی بنائیں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کو انتخابات کی ذمہ داری ملی ہے، کوشش ہے الیکشن کے عمل میں کسی صورت جانوں کا نقصان نہ ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی بھی ساری رپورٹ اپنے الیکشن سیل میں لی، ہمیں ان فورسز سے خطرہ ہے جو ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہیں،
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کیلئے ہماری پولیس اس کے پیچھے آرمڈ فورسز ہیں، ہمارے آرمی کے ٹرینڈ کمانڈوز بلوچستان میں موجود ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  سب انسپکٹر عامر گاڑی کا چالان کرنے پر قتل، سپاہی زخمی