بشریٰ بی بی کااڈیالہ جیل منتقلی کیلئے عدالت سے رجوع

ویب ڈیسک :سابق خاتون اول اور بانی تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل منتقلی کے لئے عدالت سے رجوع کر لیا ۔
بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا کہ تمام شہری قانون کی نظر میں برابر ہیں اسی لیے کسی بھی عام قیدی کی طرح سزا اڈیالہ جیل میں کاٹنا چاہتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ دوسرے سیاسی ورکرز جیلوں میں عام قیدیوں کے ساتھ ہیں، بنی گالہ سب جیل میں منتقلی مساوی حقوق کے منافی ہے۔
بشریٰ بی بی نے اپنی درخواست میں مزید کہا ہے کہ 31 جنوری کو صبح 10 سے رات 9 بجے تک اڈیالہ جیل میں انتظارکرانےکے بعد سب جیل منتقل کیاگیا، پوچھنے پر مجھے بتایا گیا کہ بنی گالہ رہائش کو سب جیل قرار دیاگیا ہے۔
بشریٰ بی بی نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ چیف کمشنر آفس اسلام آبادکا 31 جنوری کا نوٹیفکیشن اور بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کا انتظامیہ کا نوٹیفکیشن بھی کالعدم قراردیا جائے۔

مزید پڑھیں:  بابر سلیم سواتی کا نام پی این آئی ایل میں شامل کرنے پر وفاق سے جواب طلب